میکسیکو میں چھوٹا امریکی طیارہ گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، بیٹی زخمی

میکسیکو میں چھوٹا امریکی طیارہ گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، بیٹی زخمی
میکسیکو میں چھوٹا امریکی طیارہ گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، بیٹی زخمی

  

میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں چھوٹاامریکی طیارہ گرنے سے میاں بیوی جاں بحق اور اُن کی بیٹی زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویراکروز کی سول پروٹیکشن حکام نے بتایاکہ خلیجی ساحلی ریاست میں امریکہ میں رجسٹرڈ ’سیسنا172‘طیارہ گرنے سے دو افرادجاں بحق ہوگئے ہیں ۔بدقسمت طیارہ مغربی میکسیکو کی جیلسکو سے روانہ ہواتھاتاہم مرنیوالوں کے علاقے یا مزید شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا۔

مزید : بین الاقوامی