امیگریشن نظام بہتر بنائیں گے، پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا: چوہدری نثار

امیگریشن نظام بہتر بنائیں گے، پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا ...
امیگریشن نظام بہتر بنائیں گے، پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا: چوہدری نثار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کریں گے، دیانت داری اور ملکی وفاداری پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد حکام کیلئے گائیڈ لائینز جاری کر دی ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا جبکہ دیانت داری اور ملکی وفاداری پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ امیگریشن نظام کو بہتر بنائیں گے کیونکہ خراب امیگریشن نظام دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ ایف آئی اے میں اصلاحات کی جائیں گی اور اسلام آباد میں سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کئے جائیں گے۔ وزارت داخلہ کا ہیلی کاپٹر بلاوجہ استعمال نہیں کیا جائے گا۔

مزید : قومی