گورنر راج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں:شرجیل میمن

گورنر راج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں:شرجیل میمن
 گورنر راج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں:شرجیل میمن

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ابھی حکومت شروع نہیں ہوئی کہ گورنر راج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہناتھا کہ مفاہمتی پالیسی کے تحت تمام جماعتوں سے مذاکرات کریں گے اور اگر حقوق غصب کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام میدان میں آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی چاروں صوبوں کی جماعت ہے۔

مزید : حیدرآباد