ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا، ڈرون حملے فوری بند کیے جائیں:دفتر خارجہ کا امریکہ سے مطالبہ

ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا، ڈرون حملے فوری بند کیے ...
ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا، ڈرون حملے فوری بند کیے جائیں:دفتر خارجہ کا امریکہ سے مطالبہ

  

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ بکا خیل میں ادا کی گئی ہے جس میں شمالی وزیرستان کے رہنماﺅں اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی ہے ۔دوسری جانب اسلام آباد میں ڈرون حملے پر امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ ڈرون حملے فوری بند کیے جائیں۔وزیر اعظم کے خارجہ امور کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ دیا۔ امریکہ سے کہا گیا ہے کہ ڈرون حملہ خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کے خلاف ہیں۔ ڈرون حملوں سے دہشت گردی کے جنگ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں

مزید : قومی