مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے، تعاون کی امید بھی رکھتے ہیں: قائم علی شاہ

مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے، تعاون کی امید بھی رکھتے ہیں: قائم علی شاہ
مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے، تعاون کی امید بھی رکھتے ہیں: قائم علی شاہ

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے، مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے اور تعاون کی امید بھی رکھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہاﺅس کراچی میں رضا ربانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ ان کا مجرموں سے کوئی تعلق نہیں، وہ لیاری پارٹی کے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کی دعوت پر گئے تھے اور انہیں جب بھی لیاری بلایا جائے گا تو وہ ضرور جائیں گے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءرضا ربانی نے پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بنانے پر شکریہ ادا کیا اور پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کرکے ایک بار پھر پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں گوادر پراجیکٹ سے متعلق حوصلہ افزاءگفتگو کی لیکن پاک، ایران گیس پائپ لائن کا کوئی ذکر نہیں کیا، حکومت اس حوالے سے اپنا واضح موقف سامنے لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام حکومت کی پہلی ترجیح ہے، غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔ شہر میں 250 بسیں چلائی جائیں گی سرکلرر ریلوے کا منصوبہ بھی جلد شروع ہو گا۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اب کسی قومی اثاثے کی نجکاری نہیں کی جائے گی، توانائی بحران کے حل کیلئے اہم پروجیکٹ شروع کئے جائیں۔

مزید : کراچی