مسلم لیگ ن تھانہ اور پٹواری کلچر ختم نہیں کرے گی،یہی اس کے اقتدار کامنبع ہے :شیخ رشید

مسلم لیگ ن تھانہ اور پٹواری کلچر ختم نہیں کرے گی،یہی اس کے اقتدار کامنبع ہے ...
مسلم لیگ ن تھانہ اور پٹواری کلچر ختم نہیں کرے گی،یہی اس کے اقتدار کامنبع ہے :شیخ رشید

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف ایسے ہی بلٹ ٹرین کی باتیں کرتے ہیں حالانکہ ان کا کبھی ریلوے میں دلچسپی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اللے تللے کبھی ختم نہیں ہو نگے اور نہ کبھی یہ تھانہ کلچر اور پٹواری کلچر ختم کر سکیں گے کیونکہ ان کے اقتدار کا منبع ہی یہی کلچر ہیں ۔ ڈان نیوز کے پروگرام ”ان فوکس“میں گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت نے جان بوجھ کر انرجی بحران میں کچھ نہیں کیا اور لوگوں کو اتنا تنگ کیا کہ عوام کو ووٹ ان کودیں حلانکہ یہ ایک ہزار میگا واٹ بجلی بنا سکتے تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ گھی چینی اور اشیائے خورد نوش کی مد میںسارا ٹیکس عوام سے وصول کریں گے اور خود چار یا پانچ ہزار ٹیکس دیں گے ۔ اس ملک میں ساری سہولتیںگاڑی والوں کیلئے ہیں اور ان کیلئے ہی سڑکیں چوڑی ہو رہی ہیں۔ انہوں نے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ روز گار صرف دو لاکھ نہیں 20لاکھ نوجوانوں کے لئے چاہییں ۔ اگر آپ نے کچھ نہ کیا تو یہ نوجوان آپ کے گلے پڑ جائیں گے۔ایک سوال کے جوا ب میں انہوںنے کہا کہ جتنے لوگوں نے صدر زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا ان سب نے نواز شریف کو ووٹ دیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی عوام کے لئے باہر نہیں نکلا ۔ ان سب کے اپنے اپنے مفادات ہیں اس لئے یہاں کسی کا احتساب نہیں ہو گا اگر احتساب ہوا تو آدھی پیپلز پارٹی جیلوں میں ہو گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا اور ایم کیو ایم کی جانب سے مجھے گرین سگنل بھی مل گیا تھا مگر عمران خان نہیں مانے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں روایتی سیاستدان جیت گئے ہیں اور عوام ہار گئے اور وہی ہوا جو انٹر نیشنل طور پر طے تھا۔عوام کوسوچنا چاہئے کہ اب ہم نے کیا کرنا ہے ۔ اگر وہ باہر نکلیں تو ان کے مسائل حل ہونگے ورنہ بہتری کی کوئی امید نہیں ۔کابینہ کا بارے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ کا بینہ میں بڑی وزارتیںپنجاب سے بلکہ لاہور سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام سڑکوں پر آکر مریں یاماریں گے نہیں اس وقت تک کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔شیخ رشید نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے منتخب کیا ہے میں ان کے کام کراﺅں گا اور اگر مسائل حل نہ ہوئے تو میں سپریم کورٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لوں گا ۔ حکمرانوں کو یہ ذہن میں رکھنا چاہئے کہ سب سے بڑی طاقت اللہ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں تحریک انصاف کچھ نہ کرسکی تو نقصان اٹھائے گی۔ نواز شریف نے وزارت دفاغ اور وزارت خارجہ اپنے پاس اس لئے رکھی کے وہ ان دو نوں امور کے بہت زیادہ ما ہر ہیں۔

مزید : اسلام آباد