سابق حکومت کے بااثر افراد نے اربوں کی زمین کروڑوں میں ہتھیا لی

سابق حکومت کے بااثر افراد نے اربوں کی زمین کروڑوں میں ہتھیا لی
سابق حکومت کے بااثر افراد نے اربوں کی زمین کروڑوں میں ہتھیا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)کراچی میں سابق حکومت کے آخری دنوں میں جعلی کاغذات پر اربوں مالیت کی ساڑھے بیس ہزارگز زمین اونے پونے داموں خرید لی گئی ۔جیو نیو ز کے مطابق گلشن اقبال کے دیہہ ادکیواڑی میں سروے نمبر 72اور 87کی زمین جعلی کاغذات پر گیارو کروڑ چار لاکھ روپے میں خرید ی گئی جبکہ زمین کی اصل قیمت اربو ں روپے ہے۔سب رجسٹرار ون گلشن ٹاﺅن کے مطابق زمین کی فروخت کے کاغذات غیر رجسٹرڈجعلی اور بوگس ہیںجن کا اندراج نہیں جبکہ محکمہ ریونیو ضلع شرقی گلشن اقبال کے مختیار کار نے زمین کی فروخت اور دیگر لین دین کا این او سی جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ زمین کا اندراج موجود ہے اور زمین کی فروخت یالیز پر محکمہ ریونیو کو کوئی اعتراض نہیں۔زمین کی فروخت 9اپریل 2012کو ظاہر کی گئی ہے۔زمین کے خرید ار انتہائی بااثر افراد ہیں۔خریداروں میںایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی اوراور سابق کمشنر کراچی سید ہاشم زیدی کی اہلیہ سیدہ عنبرین فاطمہ سمیت 6حصے دار ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے جب کا غذات کی منظوری سے انکار کیا تو ان لوگوں نے یہ کام اسسٹنٹ کمشنر سے کروا لیا ۔ذرائع کے مطابق ہاشم علی زید ی نے کمشنر کراچی کی حیثیت سے یہ کاغذات منظور کروائے ۔ہاشم رضازیدی کا کہنا ہے کہ میںنے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اورصر ف زمین کا تبادلہ کیا ہے۔ میڈیانے جب ان سے کاغذات دکھانے کا کہا توان کا کہنا تھا کہ زمین کے کاغذات ان کی والدہ کے پاس ہیں جو بیماری کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -