سرینا ویلیمز نے فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا

سرینا ویلیمز نے فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا
سرینا ویلیمز نے فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)سرینا ویلیمز نے روسی ٹینس سٹار ماریہ شرا پوا کو شکست دے کر فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ ٹینس کے میگاایونٹ میں کامیابی کے بعد امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے دوسرا فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے فائنل میں ماریہ شرا پوا کو 4-6 اور 4-6 کے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ سرینا ولیمز نے یہ اعزاز گیارہ سال بعد دوبارہ حاصل کیا۔ 31 سالہ سرینا نے اس فتح کے ساتھ اپنے کیرئیر کا 16واں سلم گرینڈٹائیٹل جیتا ہے۔

مزید : کھیل