میں غریب نہیں ہوں ...

میں غریب نہیں ہوں ...
میں غریب نہیں ہوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹر نگ ڈیسک)سعود ی شہزادے نے اپنی دولت کم بتانے پر امریکی جرید ے فوربز پر مقدمہ کردیا ہے ۔جریدے کے ایڈیٹر اور دو صحافیوں کیخلاف درج کروائے گئے ہتک عزت کے مقدمہ میں سعودی شہزادے الولید بن طلال کا کہنا ہے کہ جریدے کی جانب سے ان کو 20ارب ڈالر کا مالک ظاہر کرکے انہیں دنیا کے امیر ترین اشخاص کی فہرست میں 26ویں نمبر پر رکھا ہے حالانکہ وہ 29ارب 60کروڑ ڈالر کے مالک ہیں۔پرنس ولید نے کہا کہ ان کی دولت کا غلط اندازہ لگانے سے ان کی عالمی شہرت کو نقصان پہنچا ہے ۔فوربز کے اس اقدام کا مقصد مشرق وسطیٰ کے امیر افراد کیخلاف جانبداری کا اظہار اور ان کی حیثیت کو کم کرکے دکھانا ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -