ڈاکٹر وں کی مراعات بڑھانے کوتیا ر ہیں:شہباز شریف
لاہور (ماینٹر نگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے ڈاکٹر ز کی مراعات بڑھانے کو تیار ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ڈاکٹر بدلے میں عوا م کو کیا دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنیوالی نسلیں بھی مقروض ہو چکی ہیں،60ارب ڈالر کے قرضے ہیں پتہ نہیں کیسے اتریں گے؟لاہور میں نجی میڈیکل کالج کے کانو وکیشن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خسرہ درجنوں بچوں کی جان لے چکا ہے ۔دیکھنا ہے کہ غلطی اور کوتاہی کہاں ہو ئی اور اس بیماری سے کیسے نمٹا جائے ۔شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ ڈینگی ، خسرہ اور پولیو جیسے امراض پر قابو پایا جائے ۔ایسا ہیلتھ کیئر سسٹم بنائیں گے جس سے ہر پاکستانی مستفید ہوگا۔