بلبل کی واپسی ...
لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک)ماضی کی معروف گلو کارہ ناہید اختر نے گلو کاری کی دنیا میں واپسی کااعلان کردیا ہے ۔انہوں نے یہ اعلان ایک نجی محفل میں شرکت کے دوان کیا۔ناہید اختر شرکاءمحفل کی فرمائش پر انہیں گانا بھی سنا یا ۔یاد رہے کہ ناہید اختر نے 22بر س قبل اپنے عروج کے دنوں میں گلو کاری کوخیر آباد کہہ دیا تھااو ر اس کے بعد اپنے پرستاروں کو کبھی دکھائی نہیں دیں۔ ان کی جانب سے اچانک دوبارہ گلو کاری شروع کرنے کا اعلان حیران کن ہے ۔