پی ایس 128سے متحدہ کے سید وقار عظیم کامیاب،قربانیوں کا ثمر ہے :الطاف حسین

پی ایس 128سے متحدہ کے سید وقار عظیم کامیاب،قربانیوں کا ثمر ہے :الطاف حسین
پی ایس 128سے متحدہ کے سید وقار عظیم کامیاب،قربانیوں کا ثمر ہے :الطاف حسین

  

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)کراچی کے حلقے پی ایس 128سے ایم کیو ایم کے امیدوار سید وقار حسین 23ہزار 827ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے ۔ ان کے مقابلے میں متحدہ دینی محاذ کے مولانا اورنگ زیب فاروقی نے 23ہزار 625ووٹ حاصل کئے۔آخرتک متحدہ قومی محاذ کے امیدوارکو برتری حاصل تھی لیکن حتمی نتائج آنے پر ریٹرننگ آفیسر نے صرف 202ووٹوں کی بر تر ی سے ایم کیو ایم کے امیدوار کی کامیابی کا اعلان کیا۔ متحدہ دینی محاذ کے امیدوار مو لانا اورنگ زیب فاروقی نے انتخابی رزلٹ کو تسلیم نہ کرتے ہوئے عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔اس کامیابی پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جشن منایا گیا ۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سید وقار حسین کی کامیابی پر کہا کہ تحریکی ساتھیوں نے ثابت کردیا ہے کہ کسی کے چھوڑ کر جانے سے اثر نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس 128پر کامیابی کاکنوں کی محنت اور شہدا ءکی قربانیوں کا ثمر ہے۔

مزید : کراچی