پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے کمسن بیٹے کو لڑکی کے والدین نے زہر دے کر مار ڈالا، مقدمہ درج
حافظ آباد(ویب ڈیسک) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے کمسن بیٹے کو لڑکی کے والدین نے زہر دیکر مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے شہر پندی بھٹیاں کے موضع شاہ محمد کے رہائشی مدعی عارف نے تھانہ سٹی میں درخواست دی کہ میں نے فری بی بی دختر جہانگیر سے پسند کی شادی کی تھی جس کا اْسکے والدین کو رنج تھا جنہوں نے میرے خلاف تھا نہ صدر میں 2014ء میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں میں اشتہاری تھا مجھے میری بیوی اور ایک بچہ جس کی عمر 8/9 ماہ ہے کو تھانہ صدر پولیس نے اپنی تحویل میں لیا جس کی اطلاع پر جہانگیر عرف بھائی خاں اْسکی بیوی فاطمہ بی بی، سرفراز بھی آگئے تھوڑی دیر بعد میرے بیٹے ممریز کو بھوک لگی تو جہانگیر ایک فیڈر دودھ لیکر آیا جس کے تھوڑی دیر بعد اسکی طبیعت خراب ہوگئی جس کو ملزم جہانگیر، فاطمہ بی بی، سرفراز ایک پرائیویٹ کلینک لے گئے، طبیعت نہ سنبھلنے پر سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر بچہ جاں بحق ہوگیا۔میرے بچہ کو دودھ میں کوئی زہریلی چیز دی گئی جس سے میرا بچہ جاں بحق ہوا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔