رانا شمشاد قتل کیس کا مرکزی ملزم نوید 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

رانا شمشاد قتل کیس کا مرکزی ملزم نوید 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
رانا شمشاد قتل کیس کا مرکزی ملزم نوید 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ پولیس نے مقتول ایم پی اے رانا شمشاد کے قتل میں ملوث نامزد ملزم نوید سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری بھی آج متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل پولیس نے اطلاع ملنے پر پسرور میں چھاپہ مار کر رانا شمشاد سمیت تین افراد کے قتل کے مرکزی ملزم نوید کو دو ساتھی ملزمان سمیت گرفتار کر لیا جبکہ نوید کی نشاندہی پر پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تمام ملزمان کا تعلق طارق پٹواری گروپ سے ہے اور ایک ماہ قبل طارق پٹواری اور انکے ساتھیوں نے رانا شمشاد کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ نوید کے ہمراہ گرفتار ہونے والے دو ملزمان ٹارگٹ کلرز ہیں اور ان دونوں ملزمان نے نوید اور اسکے ساتھیوں کو اسلحہ اور رہنے کیلئے جگہ فراہم کی تھی۔

مزید : گوجرانوالہ