بنگلہ بھارت زمین کا تنازعہ طے، متاثرین کو مرضی کا اختیار مل گیا

بنگلہ بھارت زمین کا تنازعہ طے، متاثرین کو مرضی کا اختیار مل گیا
بنگلہ بھارت زمین کا تنازعہ طے، متاثرین کو مرضی کا اختیار مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش اور ہندوستان کے وزرائے اعظم نے اپنے اپنے باشندوں کو تحفظ دینے کیلئے دیرینہ سرحدی تنازعے کا حل نکال لیا ۔بھارتی وزیر نریندر مودی اور بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش اور بھارت کی 150 سے زیادہ بستوں کے لین دین کے تاریخی معاہدے پر دستخط کردئیے گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے ہزاروں باشندے ہندوستان میں 50 سے زائد بستیوں میں رہائش پذیر ہیں جبکہ بہت سے ہندوستان باشندے بنگلہ دیش میں 100 سے زیادہ اسی طرح کے علاقوں میں مقیم ہیں دونوں ملکوں کی چار ہزار کلومیٹر طویل سرحد پر آباد ان بستیوں کی ملکیت کیلئے کئی دہائیوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ چلا آرہا ہے۔
ان بستیوں میں مقیم افراد کے پاس کسی ملک کی شہریت نہیں ہے اس معاہدے کے بعد ان علاقوں کا دونوں ملکوں کے درمیان لین دین ہوسکے گا اور ان بستیوں میں مقیم افراد کو اپنی قومیت کے انتخاب کا حق حاصل ہوجائے گا۔ یعنی وہ اپنی مرضی کے مطابق ہندوستان یا بنگلہ دیش میں سے کسی بھی ملک کی شہریت اختیار کرسکیں گے۔