حکومت نے بجٹ دستاویزات اور وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچاد یں

حکومت نے بجٹ دستاویزات اور وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر عمران خان کی رہائش گاہ ...
حکومت نے بجٹ دستاویزات اور وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچاد یں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے بجٹ دستاویزات اور وفاقی وزیر خزانہ کی تقریر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچادی گئی ،عمران خان کی جانب سے بجٹ پر تنقید اور وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے بجٹ دستاویزات کے مطالعے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2015/16کے بجٹ میں غریب عوام کو فلاح و بہبود کےلئے کئے جانے والے اقدامات کو خصوصی طور پر اجاگر کرنے اور پی ٹی آئی چیرمین کے نوٹس میں لانے کےلئے بجٹ دستاویزات اور ٹیکس اصلاحات سمیت تمام اہم دستاویزات عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پہنچادی گئی ہیں اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپنے پریس کانفرنس میں عمران خان کو بجٹ دستاویزات کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -