سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بھی کریک ڈاﺅن شروع کردیا

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بھی کریک ڈاﺅن شروع کردیا
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے بھی کریک ڈاﺅن شروع کردیا

  

راولپنڈی (اے پی پی ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے سیکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے، بغیر نمبر پلیٹ، بغیر رجسٹریشن، غیر نمونہ نمبر پلیٹ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلا ف رواں سال خصوصی مہم کے دوران بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کیا اور کاغذات مکمل نہ ہونے پردرجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل راولپنڈی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کر دیں ۔

شادی کے بعد بیوی نقدی اور زیور لے کر فرار، شوہر عدالت جاپہنچا

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ رواں سال 2015 کے دوران گاڑیوں کے شیشوں پر کالے پیپرز کا استعمال کرنے پراب تک 5486 ،بغیر نمبر پلیٹ ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور،بغیر رجسٹریشن گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر 38828 ، کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے پر2832 اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس 10450 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی.

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر اور ٹریفک قوانین پر موثر انداز سے عمل درآمد کروانے کے لئے بلاتفریق سب کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے اس سلسلے میں شہریوں سے درخواست ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ۔

مزید : راولپنڈی