نیب نے 40لاکھ 60 ہزارروپے کا چیک ایرانی قونصل جنرل کے حوالے کردیا

نیب نے 40لاکھ 60 ہزارروپے کا چیک ایرانی قونصل جنرل کے حوالے کردیا
 نیب نے 40لاکھ 60 ہزارروپے کا چیک ایرانی قونصل جنرل کے حوالے کردیا

  

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) نے 40 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا چیک کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل کے حوالے کردیا۔

اعلامیہ  کے مطابق یہ رقم پاکستانی کمپنی ایم ایس میکاب کے مالک خالد عزیز سے برآمد کی گئی، ملزم نے نہ صرف ایرانی کمپنی کو دھوکہ دیا بلکہ قومی خزانے کو34لاکھ روپے کا نقصان بھی پہنچایا۔

کوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران نیب بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل نے چیک ایرانی قونصل جنرل کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے حوالے سے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری اورڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ نیب نے تحقیقات کے بعد ملزم سے رقم برآمد کرکے اس کے خلاف ریفرنس دائرکیا جس کی سماعت جاری ہے، اس کے علاوہ نیب نے ملزم سے 34 لاکھ روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

مزید : بین الاقوامی