دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے حیرت انگیز نسخے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنے

دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے حیرت انگیز نسخے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں ...
دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے حیرت انگیز نسخے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنے

  

نیویارک(نیوزڈیسک)صاف ستھرے اورچمکدار دانت ہم سب کی خواہش ہیں اور اگر یہ خوبصورت ہوں تو ان کی وجہ سے ہماری شخصیت بہت زیادہ اچھی ہوجاتی ہے لیکن اگر یہ پیلے اور بدنما ہوجائیں تو اردگرد کے افراد ہم سے بات کرنے میں گھبراتے ہیں۔آئیے آپ کو اپنی دانتوں کو چمکدار اور سفید بنانے کے لئے ایسے نسخے بتاتے ہیں جو شائد آپ نے پہلے نہ سن رکھے ہوں۔

بیکنگ سوڈا

اپنے بیکنگ سوڈا کو باورچی خانے سے نکال لیں اور اب اسے باتھ روم میں ہی رہنے دیں کہ یہ آپ کے دانتوں کو چمکدار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔تمام ٹوتھ پیسٹ بنانے والی کمپنیاں بیکنگ سوڈا کا استعمال کرتی ہیں۔دانتوں کے ماہر ڈاکٹر رچرڈ مارکیوس کا کہنا ہے کہ ایک چمچ بیکنگ سوڈا کو تھوڑے سے پانی میں مکس کریں اور اس محلول کو ٹھوٹھ برشپر لگا کر اپنے دانت صاف کریں۔

اپنی جنسی زندگی بھرپور بنانی ہے تو اپنے ہمسفر کیساتھ ایک موضوع پر ضرور بات کریں

سٹرابری کا استعمال

اس پھل کے ذریعے دانت قدرتی طور پر چمکدار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔سٹرابری میں میلک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ دانتوں کو سفید کرتا ہے لیکن یاد رہے کہ انہیں دانتوں میں زیادہ دیر تک نہیں رہنے دینا چاہیے کہ اس سے دانتوں کے اوپر انیمل کی پرت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

نمک والے پانی سے کُلی کریں

ایک چمچ نمک کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور پھر پانی کو ٹھنڈا ہونے پر اس سے کُلی کریں کہ اس طرح آپ کے دانتوں میں نہ صرف جراثیم ختم ہوجائیں گے بلکہ وہ چمکدار اور صاف ہوجائیں گے۔

سفید کھانے کھائیں

ایسے کھانے جو سفید ہوں ان کا استعمال کریں جیسے چاول، چکن ،مولی اور مچھلی کھانے سے دانت سفید رہتے ہیں۔لیکن ایسے کھانوں سے اجتناب بھی کریں جس سے دانت پیلے ہوجائیں جیسے چقندر،بلیو بیریز اور گاجریں مت کھائیں۔

الیکٹرک ٹوتھ برش کا استعمال

ڈاکٹر رچرڈ کا کہنا ہے کہ الیکٹرک برز بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور عام پرش کی نسبت دانتوں سے کائی زیادہ جلدی سے دور کرتا ہے۔

پنیر کھائیں

اس میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو نہ صرف دانتوں بلکہ ہڈیوں کے لئے بہت مفید ہے۔آپ کو چاہیے کہ سخت پنیر کا انتخاب کریں تاکہ دانت مضبوط ہوسکیں۔

کوکونٹ آئل کا استعمال

ڈاکٹر رچرڈ کا کہنا ہے کہ ایک چمچ کوکونٹ آئل لے کر زیادہ دیر تک کُلی کریں یا منہ میں رکھیں کہ اس طرح نہ صرف منہ میں موجود بیکٹیریا کم ہوں گے بلکہ دانت بھی صاف ہوجائیں گے۔

چین میں ہجوم نے ایک آدمی کے گلے میں مردہ کتا ڈال دیا، جان کر آپ بھی گھبرا جائیں گے

دودھ پئیں

دودھ میں بھی کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ دانتوں کو مضبوط اور چمکدار بناتی ہے لہذا زیادہ سے زیادہ دودھ کا استعمال کریں۔

مکئی کا استعمال

مکئی کے نوکیلے حصوں کی وجہ سے آپ کے دانت جلد صاف ہوجائیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کھانے کے بعد تھوڑی سی مکئی کھا لیں تو دانت صاف رہیں گے۔

چیونگم کھائیں

شوگر فری گم کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے دانتوں کو چمکدار بنا سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے نہ صرف آپ کے دانتوں پر لگے بیکٹیریا میں کمی آتی ہے بلکہ یہ منہ میں تھوک کی مقدار کو بڑھاتی ہے جس کی وجہ سے معدے بھی درست طریقے سے کام کرتا ہے۔

زبان کو صاف کریں

دانتوں کو صاف کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ آپ کی زبان بالکل صاف ہو۔زبان پر کھانے پینے کے دوران بیکٹیریا لگ جاتے ہیں لہذا اگر آپ برش کریں تو زبان کو اچھی طرح صاف کریں۔

والدین کی چھوٹی سی غلطی ، ایسی کیا وجہ بنی کہ ایک نو عمر لڑکی نے اپنی زندگی ہی ختم کرلی؟جان کر آپ کا دل بھی پگھل جائے گا

منہ میں ویزلین کا استعمال کریں

آپ کو چاہیے کہ ویزلین سے کُلی کرلیں کہ اس طرح ہونٹو ں پر لگی لپ سٹک دانتوں کو نہیں لگے گی۔

روزانہ سیب کھائیں

سیب کو قدرتی ٹوتھ پیسٹ بھی کہا جاتا ہے لہذا اگر آپ روزانہ ایک سیب کھائیں گے تو آپ کے دانت صاف رہیں گے۔

مزید : تعلیم و صحت