’’پپو چالباز‘‘آفرین کی مادام نور جہاں کے گیت’’تالی وجدی‘‘پر شاندار پرفارمنس

’’پپو چالباز‘‘آفرین کی مادام نور جہاں کے گیت’’تالی وجدی‘‘پر شاندار ...
’’پپو چالباز‘‘آفرین کی مادام نور جہاں کے گیت’’تالی وجدی‘‘پر شاندار پرفارمنس

  

لاہور(فلم رپورٹر)محفل آڈیٹوریم میں جاری ڈرامہ میں آفرین کی مادام نور جہاں کے گیت’’تالی وجدی‘‘پر شاندار پرفارمنس نے منچلوں کو بھنگڑا ڈالنے پر مجبور کردیا۔اس ڈرامہ کے دیگر فنکاروں میں امان اللہ ،ساجن عباس،پریا خان ،قیصر پیا،بینا سحر،سیمی خان اور گلفام شامل ہیں۔آفرین نے ’’پپو چالباز‘‘کے لئے نئے ڈانس آئٹم اور ڈریسز تیارکئے ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے آفرین نے بتایا کہ میں اپنے ہر ڈرامہ میں پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے بہت محنت کرتی ہوں ۔’’پپوچالباز‘‘کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔اس ڈرامہ کی خاص بات بہترین کامیڈی اور لاجواب رقص ہے ۔اس ڈرامہ میں ملک کے بہترین کامیڈین کام کررہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں آفرین نے بتایا کہ میں ان دنوں تھیٹر کے ساتھ ساتھ فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوں ۔عید پر میری تین فلمیں’’خاندانی بدمعاش ‘‘ ،’ ’تیزاب ‘‘ اور’’ بازار‘‘عام نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

مزید : کلچر