ڈرامہ سیریل’’سرتاج ولاز‘‘کی ریکارڈنگ مکمل ،جلد آن ائیر ہوگی

ڈرامہ سیریل’’سرتاج ولاز‘‘کی ریکارڈنگ مکمل ،جلد آن ائیر ہوگی
ڈرامہ سیریل’’سرتاج ولاز‘‘کی ریکارڈنگ مکمل ،جلد آن ائیر ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل’’سرتاج ولاز‘‘کی ریکارڈنگمکمل ہوگئی ہے ۔اس ڈرامہ سیریل کے نمایاں فنکاروں میں قوی خان،سمیع خان،صوفیہ احمد،رباب ہاشم،عمران احمد اور دیگر شامل ہیں۔ڈرامہ سیریل’’ سرتاج ولاز ‘‘کی ڈائریکشن کے فرائض فیضان انجام دیئے ہیں جبکہ اس میگا پراجیکٹ کے دیگر نمایاں فنکاروں میں منزہ عارف،حسیب خان،تنویر ملک اور غانا علی شامل ہیں۔ٹی وی کے سینئر اداکار عمران احمد اس ڈرامے میں ایک منفرد اور روائتی ڈگر سے ہٹ کر رول میں نظر آئیں گے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے تمام فنکاروں کا یہ کہنا تھا کہ ’’سرتاج ولاز‘‘کی کہانی انوکھی اور اچھوتی ہے فیضان نے اس کے ایک ایک سین پر خصوصی محنتکی ہے ہمیں یقین ہے کہ یہ ڈرامہ ناظرین کو بہت پسند آئے گا۔

مزید : کلچر