عامر خان کی بالی وڈ فلم ’’ دل دھڑکنے دو‘‘ کی کاسٹ اورکہانی کی تعریف

عامر خان کی بالی وڈ فلم ’’ دل دھڑکنے دو‘‘ کی کاسٹ اورکہانی کی تعریف

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار عامر خان نے ترکی جانے کی خواہش کا اظہارکردیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان نے گذشتہ روزفلم ’’ دل دھڑکنے دو‘‘ دیکھی جس میں انہوں نے کاسٹ اورکہانی کی بہت تعریف کی ۔ عامرخان نے کہا کہ وہ فلم میں ترکی میں عکسبند ہونے والے مناظر سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور اب انہیں ترکی جانے کی خواہش ہے۔ انہوں نے ذویا اختر اورفلم کی کاسٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنی اچھی فلم بنائی۔

مزید : کلچر