بے ایمان اوربلیک میلرز سے ڈرنے والی نہیں ،ندا چوہدری

بے ایمان اوربلیک میلرز سے ڈرنے والی نہیں ،ندا چوہدری
بے ایمان اوربلیک میلرز سے ڈرنے والی نہیں ،ندا چوہدری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر ندا چوہدری نے کہا ہے کہ میں بے ایمان اور بلیک میلرز سے ڈرنے والی نہیں ہوں۔مجھے جھوٹا نوٹس بھجوانے والے نقصان میں رہیں گے میں ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی۔میں نے ایک پروڈیوسر سے چار لاکھ روپے لئے ہی نہیں تو اس نے مجھ سے چار لاکھ لینے کے لئے قانونی نوٹس کیسے بھجوا دیا۔ہمارے معاشرے میں جھوٹ اور بے ایمانی کو فیشن سمجھا جاتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ندا چوہدری نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ایسے لوگوں کے ساتھ ڈرامہ نہیں کروں گی جو مجھ پر جھوٹے الزام لگاتے ہیں۔ان لوگوں کو مرنا یاد نہیں ہے۔میرا ریکارڈ ہے کہ میں نے کبھی کسی سے ایک روپے کی بھی بے ایمانی نہیں کی اور نہ ہی مرتے دم تک ایسا کروں گی۔

مزید : کلچر