سنی لیون کے فیس بک پرمداحوں کی تعداد15ملین ہوگئی

سنی لیون کے فیس بک پرمداحوں کی تعداد15ملین ہوگئی
سنی لیون کے فیس بک پرمداحوں کی تعداد15ملین ہوگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ فیس بک پرمداحوں کی تعداد15ملین ہوگئی۔ سنی لیون نے ٹویٹر پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح اپنی محبتوں اورچاہتوں کا اظہار جاری رکھیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو آرمی کا نام دیا۔ دوسری جانب سنی لیون کے ٹویٹر پربھی 14لاکھ مداح ہیں۔ وہ سماجی میل جول کی ویب سائٹس پر اپنے مداحوں سے اپنی فلمی زندگی اوردیگرایونٹس کے بارے میں باتیں شیئرکرتی ہیں اداکارہ نے کہا کہ میری اب تک جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان میں میری اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے ۔

مزید : کلچر