شیکسپئیر کے ناول پر مبنی فلم ’’ میک بیتھ ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

شیکسپئیر کے ناول پر مبنی فلم ’’ میک بیتھ ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری

نیویارک ( نیٹ نیوز)اس کے من میں بادشاہ بننے کی خواہش تھی اور اسے پانے کے لیے وہ ہر قربانی دینے کو تیار تھا۔ کہانی ہے ہالی وڈ فلم میک بیتھ کی جس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔مشہور مصنف شیکسپئیر کے ناول کو فلم کی صورت میں پیش کیا جارہا ہے۔ داستان ہے اسکاٹ لینڈ کے ڈیوک کی جس کے دل میں بادشاہ بننے کی تمنا مچل رہی تھی۔ کانٹوں بھری اس راہ میں وہ چل پڑا ہے۔ بادشاہ کو تو اس نے خون میں نہلا دیا اور خود پر سجا لیا تاج لیکن پھر اس کی زندگی میں ایک نئی جنگ شروع ہوگئی۔میک بیتھ میں صدیوں پرانے ماحول کی بڑی مہارت سے عکس بندی کی گئی ہے۔ فلم دو اکتوبر کو ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر