سدھارتھ ملہوترا نے گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کردی

سدھارتھ ملہوترا نے گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کردی

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کردی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا نے اپنی نئی فلم’’سینیپٹس‘‘ کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے گھڑ سواری سیکھنا شروع کردی ہے۔ اداکار نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گھوڑے پر سوار ہونے اور تربیت حاصل کرنے کی تصاویر شیئرکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گھڑ سواری کی تربیت کے دوران بہت محظوظ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ان کا کردار مداحوں کو پسند آئے گا۔

مزید : کلچر