نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ضروری ہے،مائرہ نظامی

نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ضروری ہے،مائرہ نظامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مائرہ نظامی نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا بحران دورکرنے کی بہت سی کوششوں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا بھی ضروری ہے۔ فلم ہویا ٹی وی جب تک نئے ٹیلنٹ کو سامنے نہیں لایا جائیگا ۔لالی وڈ کی ’’فلمی اداسی ‘‘کم نہیں ہوگی ۔ مائرہ نظامی نے کہاہے کہ میں سپرسٹاربننے آئی ہوں اورمیرے دل کی آوازہے کہ ایسا جلد ہوگا۔یہ ارمان لے کر ہرفنکار لالی وڈ کی دہلیز پر پاؤں رکھتا ہے لیکن جب تک لالی وڈ کے کرتا دھرتا نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کی بجائے اس کی راہ میں روڑے اٹکائیں گے تو کسی بھی فنکار کو اس کی منزل نہیں مل سکتی ۔مائرہ نظامی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خداکی ذات کہیں میرے اندرموجود ہے۔ جب میں پرفارم کرتی ہوں تو میرا اپنے رب سے ناطہ جڑجاتا ہے۔ مجھے نہیں پتہ چلتا کہ میرے ذہن میں الفاظ کہاں سے آرہے ہوتے ہیں ۔میرے لہجے کا اعتماد کہاں سے آرہا ہے ۔میں سپرسٹار بننے آئی ہوں اورمیرے دل سے آوازآتی ہے کہ ایسا ہوگا۔جوں جوں زندگی آگے بڑھ رہی ہے میری شخصیت کے ملٹی شیڈز مجھ پر آشکارہورہے ہیں ۔کبھی میں ہنس مکھ ،جولی سی لڑکی ہوں تو اگلے ہی لمحے میں ایک سنجیدہ شخصیت بھی ہوں ۔
اچھے اور شوخ کردار کرنا چاہتی ہوں لیکن کوئی ایسا یادگارکردار ضرور کرنا چاہتی ہوں۔ جس میں پوری طرح سے فٹ ہوں اور لوگ مجھے اس کردار میں یاد رکھیں۔

مزید :

کلچر -