ہمیشہ جاندار کردار والی فلمیں ہی سائن کرتی ہوں، کاجل اگروال

ہمیشہ جاندار کردار والی فلمیں ہی سائن کرتی ہوں، کاجل اگروال
ہمیشہ جاندار کردار والی فلمیں ہی سائن کرتی ہوں، کاجل اگروال

  

ْْممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ کاجل اگر وال نے کہا ہے کہ میں نے اب کم مگر معیاری کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے قبل میں نے کئی ایسی فلمیں سائن کی جو مجھے سائن نہیں کرنی چاہئیے میں نے جلد بازی کا فیصلہ کیا لیکن اب میں نے ایک وقت میں صرف ایک فلم سائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں میرا کردار بہت جاندار ہو اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس وقت کئی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہورہی ہیں او ر ان میں اچھے کردار بھی ہیں کاجل نے کہا کہ محنت پر یقین رکھتی اور محنت کے بغیر کوئی بھی اپنی منزل کو حاصل نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور میری کوشش ہے کہ میں اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں میری آنے والی فلموں میں میرے کردار شائقین پسند کریں گے۔

مزید : کلچر