پراپرٹی ڈیلرز کے لئے سیلز ٹیکس لازمی رجسٹریشن کی شرط کے خاتمے کے لئے میجر(ر) رفیق حسرت سرگرم خواجہ سعد رفیق اور ڈی سی او لاہور سے ملاقاتیں ، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لئے درخواست دے دی

پراپرٹی ڈیلرز کے لئے سیلز ٹیکس لازمی رجسٹریشن کی شرط کے خاتمے کے لئے میجر(ر) ...

DHA ، بحریہ ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن سمیت سب ڈیلرز کو ساتھ لے کر لیں گے: میجر رفیق حسرت کی روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے پنجاب بھر کے پراپرٹی ڈیلرز کو ایک ہفتے کے اندر سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کروانے کی ڈیڈ لائن دیئے جانے کے خلافDHA لاہور کے معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹ نیشنل اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو میجر رفیق حسرت میدان میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اقدام کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ میجررفیق حسرت نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مَیں نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے دفاتر بند کرنے اور50ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی دھمکی پر لاہور کے تمام ڈیلرز کو اعتماد میں لیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ڈی سی او لاہور سے ڈی سی ریٹ کے حوالے سے ملاقات ہوئی ہے اور ریونیو اتھارٹی کی طرف سے جاری ہونے والے روسٹر پر بات ہوئی۔ انہوں نے بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے وقت مانگا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے ذمہ داری لی ہے۔

مزید : ایڈیشن 1