4ارب 10کروڑ ڈالرکی غیرملکی امدادوصول

4ارب 10کروڑ ڈالرکی غیرملکی امدادوصول

رواں مالی سال دس ماہ کے دوران پاکستان کو غیرملکی امداد کی مد میں 4ارب 10کروڑ ڈالر وصول ہوئے ، امریکہ اور سعودی عرب سے رقم کے اجرا میں کمی آئی۔اکنامک افئیرز ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال غیرملکی امداد کے لیے 7ارب 40کروڑ ڈالر کا تخمینہ تھا، دس ماہ کے دوران وصولی 4ارب 10کروڑ ڈالر یا چھپن فیصد رہی جس میں49کروڑ 66لاکھ ڈالر امداد اور 3 ارب 60 کروڑ ڈالر قرضہ ہے۔ امریکہ اور سعودی عرب سے پاکستان کے لئے مالی امداد سست روی کا شکار رہی۔ امریکہ سے 35کروڑ ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں صرف 9 کروڑ ڈالر وصول ہوئے، سعودی عرب سے 17کروڑ ڈالر کے بجائے صرف 1کروڑ 80لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

مزید : ایڈیشن 2