کے پی ٹی اور چینی پورٹ ٹرسٹ میں معاہدے

کے پی ٹی اور چینی پورٹ ٹرسٹ میں معاہدے

کراچی پورٹ ٹرسٹ اور چینی پورٹ ٹرسٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے ہیں۔۔ جس کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ کو جدید پورٹ سسٹم، اسٹاف ٹریننگ اور لاجسٹک فراہم کی جائے گی۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ہیڈ آفس میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے اپنے چینی ہم منصب کے ہمراہ ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر کامران مائیکل نے کہا کہ کے پی ٹی کی تاریخ میں یہ پہلا معاہدہ ہے۔ ماضی میں معاہدے وزارت خارجہ کی سطح پر ہوتے رہے، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا کہ چین کی کاوشوں کی قدر کرتے ہے۔کے پی ٹی اور چینی پورٹ کے درمیان معاہدہ مستقبل میں سنگ مل ثابت ہوگا۔

مزید : ایڈیشن 2