زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 17ارب ڈالرہوگئے

زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 17ارب ڈالرہوگئے

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 17ارب ڈالرز تک پہنچ گئے،جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے پر وزیر خزانہ اور ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔وفاقی کابینہ کو اسحاق ڈارکی بریفنگ کے حوالے سے دستاویزات کے مطابق وزیر خزانہ نے بریفنگ میں اعتراف کیا کہ 5 فیصد اقتصادی ترقی کی شرح حاصل نہ کی جا سکی، دھرنا، احتجاج اور سیلاب اقتصادی ترقی کے ہدف میں ناکامی کا سبب بنے۔ بریفنگ دستاویز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے تجارتی خسارہ 0اعشاریہ 72 فیصد بڑھنے کا اعتراف بھی کیا،گزشتہ مالی سال تجارتی خسارہ2اعشاریہ 55 فیصد کم ہوا تھا۔دستاویز میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ملکی برآمدات 3اعشاریہ 16 فیصد کم ہو گئیں،جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح مارچ تک 7اعشاریہ5 فیصد تک آگئی۔

مزید : ایڈیشن 2