پاکستان کو اہداف کے حصول کیلئے ایک ماہ کی مہلت

پاکستان کو اہداف کے حصول کیلئے ایک ماہ کی مہلت

عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک نے پاکستان کو معاشی اہداف کے حصول کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے پاکستان کے توانائی سیکٹر میں اصلاحات کے لیے بارہ شرائط عائد کی ہیں جن سے قرضے کی نئی قسط مشروط کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کو بجلی پر سبسڈی کم کر کے جی ڈی پی کو ایک اعشاریہ آٹھ فیصد سے اعشاریہ تین فیصد پر لانا ہوگا جبکہ لائن لاسز کو بھی کم کر کے اکیس فیصد سے سترہ فیصد پر لانا ہوگا۔ حکومت اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صارفین سے بقایا جات کی وصولی میں آٹھ فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔وزارت پانی و بجلی اور وزارت پیٹرولیم کو توانائی کی سطح کو موجودہ صفر کی شرح سے پانچ فیصد تک لانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید : ایڈیشن 2