ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں کمی

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2014-15ء کے ماہ اپریل 2015ء کے دوران ٹیکسٹائلز مشینری کی ملکی درآمدات میں 52.48 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2014ء کے مقابلہ میں اپریل 2015ء کے دوران ٹیکسائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 35.033 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2014ء کیا دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات کا حجم 66.754 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو جاری مالی سال میں ماہ اپریل 2015ء کے دوران 31.721ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔

مزید :

ایڈیشن 2 -