بچتوں میں 63.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

بچتوں میں 63.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

گزشتہ مالی سال 2013-14ء کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2014-15ء کے پہلے دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران نیشنل سیونگز سکیمز کے تحت جمع کروائی جانے والی بچتوں میں 63.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران 277.3 ارب روپے کی بچتیں جمع کروائی گئی ہیں ۔ نیشنل سیونگز سکیمز کے تحت اپریل 2015ء کے دوران 8.3 ارب روپے کی بچتیں جمع کروائی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں تقریباً 62 فیصد کم رہی ہیں تاہم رواں مالی سال میں این ایس ایس کے تحت جمع کروائی جانے والی بچتوں میں 63 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید : ایڈیشن 2