بیروزگاری13سال کی بلندسطح پر

بیروزگاری13سال کی بلندسطح پر

ملک میں رواں سال بے روزگار افراد کی شرح نے گزشتہ 13 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جا نب سے ملکی سطح پر کئے گئے سروے میں بے روزگاری کی شرح 8.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس میں اضافہ 2002ء میں پرویز مشرف کے ابتدائی ادوار میں دیکھنے میں آیا ہے ۔ شعبہ شماریات کی طرف سے قومی اقتصادی کونسل میں گزشتہ سال بے روزگارافراد پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کی گئی رپورٹ میں گزشتہ سالوں کی تجزیاتی شرح بھی درج کی گئی تھی جس کے مطابق 2002ء میں شرح 8.3فیصد تھی جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں اس میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی جو کہ 5.2فیصد تھی اگرچہ 2013ء تک اس میں صرف ایک فیصد اضافہ کے ساتھ 6.2تک پہنچی۔

مزید : ایڈیشن 2