ایکس چینج کمپنیاں یوٹیلٹی بل وصول کرینگی

ایکس چینج کمپنیاں یوٹیلٹی بل وصول کرینگی

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکس چینج کمپنیوں کے کاروبار کا دائرہ وسیع کرنے کی غرض سے ’اے‘ کیٹیگری والی ایکس چینج کمپنیوں کو واپڈا، کے الیکٹرک، پی ٹی سی ایل، سوئی سدرن گیس کمپنی وغیرہ جیسے یوٹیلٹی اداروں کے ساتھ ایسے معاہدوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جن کے تحت یہ ایکس چینج کمپنیاں ان اداروں کی طرف سے پاکستانی روپے میں یوٹیلٹی بل وصول کر سکیں گی۔ ایکس چینج کمپنیوں کو اپنی برانچوں میں اسٹیٹ بینک کی پیشگی اجازت کے بغیر متعلقہ بینک اور ایکس چینج کمپنی کے درمیان طے پانے والی شرائط و ضوابط کے مطابق پاکستانی روپے کے بینک اے ٹی ایم نصب کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

مزید : ایڈیشن 2