کے الیکٹرک 22ارب کے سکوک جاری کریگی

کے الیکٹرک 22ارب کے سکوک جاری کریگی

کے الیکٹرک نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے 2ارب روپے مالیت کے گرین شو آپشن سمیت 22ارب روپے مالیت کے سکو ک جاری کر دیے ہیں۔اِن سکوک کی سبسکرپشن اجرا کے پہلے دن ہی مکمل ہو گئی تھی۔ سکوک 7سال کی مدت کیلیے جاری کیے گئے ہیں اورJCR ۔VIS کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمٹیڈ کی جانب سے AA228ریٹنگ کے حامل ہیں۔ یہ پاکستان کی کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے لسٹڈ سکوک ہیں اور سرمایہ کاروں کو اْن کی سرمایہ کاری پر نفع بخش افادیت فراہم کر تے ہیں۔ اِنہیں جون 2015 تک کراچی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کرا لیا جائے گا۔

مزید : ایڈیشن 2