بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں اضافے کارجحان

بنگلہ دیشی چائے کی قیمتوں میں اضافے کارجحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنگلہ دیش چائے کی قیمتوں میں لگا تار چوتھے ہفتے بھی اضافے کارجحان رہا جس کی وجہ چائے کی طلب میں اضافہ ہے ۔ چٹاگانگ میں چائے کی نیلامی کے دوران چائے کے اہم معاہدے 2.74ڈالر یا 213ٹکا فی کلو گرام میں طے پائے جبکہ گزشتہ نیلامی کے دوران چائے کے اہم معاہدے 212.84ٹکا فی کلو گرام میں ہوئے تھے ۔ نیشنل بروکرز لمیٹڈ کے منیجر انجان داس برمن کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چائے پر ڈیوٹی میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث چائے کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے اور تاجر زیادہ مقدار میں چائے کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 2 -