شمالی امریکی ممالک خام تیل بڑھا رہے ہیں: اوپیک

شمالی امریکی ممالک خام تیل بڑھا رہے ہیں: اوپیک

عالمی منڈیوں میں کم قیمتوں کے باوجود شمالی امریکی ممالک خام تیل کی پیداوار میں اضافہ کر رہے ہی۔ یہ بات اوپیک کی رواں سال کی سب سے طویل اور تفصیلی رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔ نان اوپیک ممالک کی خام تیل کی پیداوار میں 2017ء تک اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی سطح پر طلب میں کمی سے اوپیک کے خام تیل کی پیداوار 2017ء میں 28.2ملین بیرل یومیہ تک کم ہوسکتی ہے جو کہ 2014ء کے دوران 30ملین بیرل یومیہ تھی۔ اوپیک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون 2014ء کے بعد سے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی اور قیمتیں 2008ء کے بحران سے بھی نچلی سطح پر پہنچ گئیں تاہم اس کے باوجود نان اوپیک ممالک خام تیل کی پیداوار میں اضافہ کر رہے ہیں۔

مزید : ایڈیشن 2