چین: صنعتی شعبہ کامنافع بڑھ گیا

چین: صنعتی شعبہ کامنافع بڑھ گیا

چین کے صنعتی شعبہ کے خالص منافع میں گزشتہ 6ماہ کے دوران اپریل میں پہلی مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نیشنل بیورو آف سٹیٹسکس کے اعدادوشمار کے مطاق صنعتی شعبہ کے منافع میں اپریل کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.6فیصد اضافہ ہوا تاہم رواں سال اب تک اس میں 1.3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ برائے شماریات کے مطابق شرح سود میں حالیہ کمی کے باعث صنعتی منافع میں اضافہ ہوا تاہم کمپنیوں کو تا حال طلب اور قیمتوں میں کمی کا سامنا ہے ۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ صنعتی منافع میں اضافیمیں معاون ثابت ہوا۔

مزید : ایڈیشن 2