برسلز: ڈیزل کاروں پر پابندی کی مخالفت

برسلز: ڈیزل کاروں پر پابندی کی مخالفت

یورپی کارساز صنعت نے ڈیزل کاروں پر پابندی کے حوالے سے بنائے گے فرانسیسی منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے سی ای اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسی کوئی وجہ نہیں کہ ماحول دوست ڈیزل ٹیکنالوجی پر قدغن لگائی جائے۔ فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیزل گاڑیاں دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ آلودگی پیدا کرتی ہیں جبکہ یورپی کارساز اداروں کے مطابق پیٹرول گاڑیوں کے مقابلے میں ڈیزل گاڑیاں کم ایندھن استعمال کرتی ہیں۔

مزید : ایڈیشن 2