کویت:خام تیل کے پیداواری کوٹے میں تبدیلی نہیں ہوگی
کویت کے وزیر پٹرولیم علی العمیر نے کہا ہے کہ اوپیک کے رواں ہفتے ہونے والے اجلاس میں خام تیل کے پیداواری کوٹے میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ۔ ویانا پہنچنے پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں علی العمیر نے کہا کہ انہیں قوی یقین ہے کہ اوپیک کے رکن خلیجی ممالک خام تیل کے پیداواری کوٹے میں تبدیلی نہ کرنے کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خام تیل کے پیداواری کوٹے کو برقرار رکھنی یا اس میں اضافے پر غور کیا جائے گا اور اجلاس میں خام تیل کے پیداواری کوٹے میں کمی کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے ۔ کویت ‘ سعودی عرب ‘ یو اے ای اور قطر کی پیداوار 17 ملین بیرل یومیہ ہے۔