آسٹریلیا : معیشت کے حجم میں اضافہ

آسٹریلیا : معیشت کے حجم میں اضافہ

آسٹریلیا کی معیشت کے حجم میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ برآمدات اور صارفین کے اخراجات میں اضافہ ہے ۔آسٹریلوی ادارہ شماریات کے جاری اعدود شمار کے مطابق ملکی معیشت کے حجم میں رواں سال یکم جنوری سے 31 مارچ تک توقعات سے زائد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ اقتصادی شرح نمو 2.3 فیصد رہی ۔ دوسری جانب آسٹریلوی مرکزی بینک نے شرح سود کم ترین سطح 2.0 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے یاد رہے کہ آسٹریلوی مرکزی بینک نے رواں سال شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کمی کی تھی۔

مزید : ایڈیشن 2