چینی کرنسی عالمی لین دین میں شامل ہوگی

چینی کرنسی عالمی لین دین میں شامل ہوگی

جرمنی میں ترقی یافتہ جی سیون ممالک کی مالیاتی کانفرنس کے دوران چینی کرنسی یوآن کو بھی بین الاقوامی لین دین میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جرمن وزیر مالیات وولف گانگ شوئبلے نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تجارت میں جن کرنسیوں میں کاروبار کیا جاتا ہے، اس میں یوآن کو بھی شامل کیا جائے۔ شوئبلے کے مطابق اس سلسلے میں تکنیکی رکاوٹیں ہیں اس لیے جلدی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

مزید : ایڈیشن 2