اولمپک ڈے کو بھرپور طریقہ سے منایا جانا چاہئیے، عارف حسن

اولمپک ڈے کو بھرپور طریقہ سے منایا جانا چاہئیے، عارف حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) اولمپک ڈے کو بھرپور طریقہ سے منایا جانا چاہئیے تاکہ ہم کھیلوں کو فروغ دیں سکیں ان خیالات کا اظہار لیفٹینٹ جنرل(ر) سید عارف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لئے فیڈریشنز کو زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد کرنا چاہئیے انہوں نے کہا کہ سکولوں کے بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نچلی سطح سے یہ کھیلوں کو فروغ دیا جاسکے ہمیں قومی کھیلوں کی ترقی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے انہو ں نے کہا کہ فیڈریشنز کے مسائل جلد حل کردئیے جائیں گے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔