کرس راجرز کی فٹنس مسائل کے باعث الوداعی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

کرس راجرز کی فٹنس مسائل کے باعث الوداعی ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

جمیکا ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپنر کرس راجرز کی فٹنس مسائل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور اختتامی ٹیسٹ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔ 37 سالہ بلے باز نیٹ پریکٹس کے دوران سر پر چوٹ لگنے کے باعث پہلا ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ ٹیم ڈاکٹر پیٹر برکنر کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کے دوران کرس راجرز نے نیٹ پریکٹس میں حصہ تو لیا تاہم ابھی بھی انہیں مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں وقت درکار ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمیکا ٹیسٹ میں ان کی شرکت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ واضح رہے کہ کرس راجزز کا یہ الوادعی ٹور ہے، انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اس ٹور کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے یہ ان کے کیرئیر کا آخری میچ ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی