ردمتری مسکرانیہاس نیوزی لینڈ کے باؤلنگ کوچ مقرر

ردمتری مسکرانیہاس نیوزی لینڈ کے باؤلنگ کوچ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن ( نیٹ نیوز ) انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر دمتری مسکرانیہاس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ 37 سالہ سابق انگلش آل راؤنڈر کو کیویز کے باؤلنگ کوچ شین بونڈ کی جگہ پر 2 سال کیلئے ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے ، وہ انگلینڈ کی قومی ٹیم کے علاوہ ہمپشائر کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ پلیئر نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے انگلش ٹیم کی جانب سے 20 ون ڈے اور 14 ٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت کی ہے۔