فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں آج چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں آج چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

ٹورنٹو( نیٹ نیوز) ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ آج چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فیفا کے زیر اہتمام خواتین فٹ بال ورلڈ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کینیڈا میں جاری ہیں آج گروپ سی کا پہلا میچ کیمرون اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن جاپان اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ گروپ ڈی کے پہلے میچ میں سویڈن کا مقابلہ نائیجیریا سے ہوگا جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں امریکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی