ون ڈے میں لوگوں کے شبہات غلط ثابت کردیئے، اظہر علی

ون ڈے میں لوگوں کے شبہات غلط ثابت کردیئے، اظہر علی

لاہور (آئی این پی) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ میں نے ون ڈے میں لوگوں کے شبہات غلط ثابت کردیئے ، بیشتر افراد نے بنگلہ دیش کے دورے کے موقع پر آنے والے نتیجے کا سوچا نہیں تھا، پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر میرے پاس الفاظ نہیں،زمبابوے کیخلاف میچز کا ماحول بجلی بھردینے والا تھا اس کا کریڈٹ ان لوگوں کے سر جاتا ہے جنھوں نے مختصر وقت میں اسے ممکن بنایا۔ سری لنکا کے خلاف سیریز ہمارے لئے چیلنج ہے چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔میری کتاب میں مصباح الحق اور یونس خان پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ستاروں میں شامل ہوں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں اظہر علی نے کہا کہ بیشتر افراد نے بنگلہ دیش کے دورے کے موقع پر آنے والے نتیجے کا سوچا نہیں تھا ہم تسلیم کرتے ہیں کہ بنگلہ دیش نے پرجوش ہوم کراؤڈ کے سامنے خود کو زیادہ بہتر ٹیم ثابت کیا، اپنے ملک کی پہلی بار قیادت کرنے کے باعث میں شرمندگی محسوس کرنے لگا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی